slotcosino Publish time 2026-3-3 03:03:54

ایران پر حملہ ابتدا ہے، بڑی لہر ابھی باقی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561327_9413194_trump_updates.jpgڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ موجودہ فوجی کارروائی ایران کے خلاف صرف ابتدا ہے، ’بڑی لہر‘ ابھی آنا باقی ہے، حملے میں ایران کے 49 رہنما مارے گئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ابھی انہیں سختی سے نہیں مارا، بڑی لہر ابھی باقی ہے، بڑا حملہ جلد ہوگا۔

جنگ کی مدت سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ یہ زیادہ دیر تک جاری رہے، میں سمجھ رہا تھا کہ ایران پر حملے میں چار ہفتے لگیں گیں، مگرہم تھوڑا سا شیڈول سے آگے ہیں۔

امریکی صدر نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کو خارج از امکان قرار دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ دیگر صدور کی طرح زمینی فوج نہ بھیجنے کی بات نہیں کروں گا،امکان ہے کہ زمینی فوج کی ضرورت نہیں ہوگی، ایسا بھی ممکن ہے کہ زمینی فوج ضرورت بن جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561319_082428_updates.jpg
جنگ امریکا فرسٹ کی شرائط پر ختم کریں گے، امریکی وزیر دفاع

پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران میں امریکی مشن کا مقصد ایران کے جوہری ہتھیاروں سے انکار کرنا ہے، https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خیال رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے یہ بیان امریکی فضائی اور بحری کارروائیوں کے بعد آیا ہے، جن میں ایران کی بیلسٹک میزائل، بحری اور نیوکلیئر صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ صرف نام نہاد حکومت کی تبدیلی کی جنگ نہیں، ایران میں امریکی مشن کا مقصد ایران کے میزائلوں کو تباہ کرنا تھا۔ جنگ امریکا فرسٹ کی شرائط پر ختم کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561293_042500_updates.jpg
دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی رکھنے والے امریکا کا فرینڈلی فائر میں طیارے تباہ ہونے کا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ کویت میں 3 امریکی F-15E جنگی طیارے گر گئے، طیارے فرینڈلی فائر میں گرے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران میں امریکی مشن کا مقصد ایران کے جوہری ہتھیاروں سے انکار کرنا ہے، یہ عراق نہیں ہے اور نہ ہی یہ کوئی لامحدود جنگ ہے، ایران پر آپریشن میں ہلاکتیں ہوئی ہیں، ہم یہ جنگ امریکا فرسٹ کی شرائط پر ختم کریں گے۔

امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ نام نہاد نظام کی تبدیلی کی جنگ نہیں ہے، لیکن نظام ضرور بدل گیا ہے اور دنیا اس سے بہتر ہوئی ہے، امریکا نے یہ جنگ شروع نہیں کی، بلکہ ایران کئی دہائیوں سے امریکا کے خلاف ’یکطرفہ جنگ‘ جاری رکھے ہوئے تھا، موجودہ کارروائیاں اسی سلسلے کا جواب ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ہم اسے ختم کررہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ایران پر حملہ ابتدا ہے، بڑی لہر ابھی باقی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ