ایران پر سخت ترین حملے ہونا ابھی باقی ہیں، مارکو روبیو
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561383_2134436_marko_updates.jpgفائل فوٹوامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی مشن کا مقصد ایران کی بیلسٹک میزائل کی صلاحیت کو تباہ کرنا تھا۔
امریکی میڈیا سے گفتگو میں مارکو روبیو نے کہا کہ ایران پر سخت ترین حملے ہونا ابھی باقی ہیں، ایران میں زمینی افواج داخل کرنے کی تیاری نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا جان بوجھ کر کسی اسکول کو نشانہ نہیں بنائے گا، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکا منگل کو تیل کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اقدامات کرے گا۔
Pages:
[1]