ایران کے ساتھ جنگ میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 6 ہوگئی، امریکی سینٹرل کمانڈ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561384_1630610_US_updates.jpgفائل فوٹوامریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں 6 امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ ایرانی حملے میں لاپتہ ہونے والے دو فوجیوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔
امریکی اپ ڈیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیاں جاری ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561138_044909_updates.jpg
اب تک مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 560 ہوگئی، ایرانی فوج کا دعویٰ
ایرانی فوج کے مطابق امریکا کے طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو چار میزائلوں سے ہدف بنایا گیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکی مشن کا مقصد ایران کی بیلسٹک میزائل کی صلاحیت کو تباہ کرنا تھا۔
امریکی میڈیا سے گفتگو میں مارکو روبیو نے کہا کہ ایران پر سخت ترین حملے ہونا ابھی باقی ہیں، ایران میں زمینی افواج داخل کرنے کی تیاری نہیں کی گئی۔
Pages:
[1]