slotcosino Publish time 2026-3-3 10:13:52

سعودی تیل تنصیبات پر حملہ ایران نے نہیں کیا، ماجد تخت روانچی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561506_2518700_iran-majid_updates.jpg

ایرانی نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملہ ایران نے نہیں کیا۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ماجد تخت روانچی کا کہنا تھا کہ تیل تنصیبات پر حملہ نہ کرنے والی بات سعودی عرب پر واضح کردی ہے۔

یاد رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی تیل برآمد کرنے والی سعودی بندرگاہ راس تنورا میں ریفائنری پر ڈرون حملہ ہوا تھا۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ڈرون کے ملبے سے ریفائنری میں محدود نوعیت کی آگ لگی جس پر قابو پالیا گیا، کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔
Pages: [1]
View full version: سعودی تیل تنصیبات پر حملہ ایران نے نہیں کیا، ماجد تخت روانچی