slotcosino Publish time 2026-3-3 11:30:54

ای سی بی نے UAE میں جاری انگلینڈ لائنز کا دورہ منسوخ کردیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561510_1401423_ECB_updates.jpg

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں جاری انگلینڈ لائنز کا دورہ منسوخ کردیا، انگلینڈ لائنز اور پاکستان شاہینز کے درمیان یو اے ای میں سیریز کھیلی جارہی تھی۔

ای سی بی کھلاڑیوں اور عملے کی انگلینڈ واپسی کے انتظامات کررہا ہے۔

یو اے ای میں پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ ختم کردیا گیا تھا، وائٹ بال سیریز میں 5 ون ڈے میچز کھیلے جانے تھے، بقیہ 3 میچز بھی ختم کردیے گئے۔

انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا ابوظبی میں شیڈولڈ کیمپ بھی اب ختم کردیا گیا ہے، انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ابوظبی میں کیمپ میں حصہ لینا تھا۔

ای سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے کیمپ کے لیے اب متبادل آپشنز دیکھےجائیں گے۔
Pages: [1]
View full version: ای سی بی نے UAE میں جاری انگلینڈ لائنز کا دورہ منسوخ کردیا