کینیڈین حکومت کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر UAE چھوڑنے کی ہدایت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561512_963786_canada_updates.jpgکینیڈین حکومت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر متحدہ عرب امارات چھوڑنے کی ہدایات جاری کردیں۔
کینیڈین حکام کا جاری ہدایت نامے میں کہنا ہے کہ عرب امارات میں موجود کینیڈین شہری حکومت کی خصوصی پروازوں کا انتظار نہ کریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561512_6509840_asas_updates.jpg
حکام نے کینیڈین عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زمینی راستے سے سعودی عرب یا سلطنت عمان ( مسقط ) پہنچیں۔
کینیڈین حکام نے کہا کہ کسی بھی وقت میزائل یا ڈرون حملے کا خدشہ ہے، سیکیورٹی صورتحال اچانک مزید بگڑ سکتی ہے، شہری فوجی تنصیبات اور حساس مقامات سے دور رہیں۔
Pages:
[1]