slotcosino Publish time 2026-3-3 14:08:11

آیت اللّٰہ خامنہ ای کے ساتھ شہید ہونے والی ان کی نواسی کی تصویر جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561516_7451_0_updates.jpg—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیل اور امریکا کے حملوں میں شہید ہونے والے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہید نواسی کی تصویر جاری کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمسن زہرا محمدی گُل پائیگانی بھی آیت اللّٰہ خامنہ ای ہی کے ساتھ ان کے گھر میں شہید ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زہرا محمدی گُل پائیگانی کی عمر 14 ماہ بتائی جا رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560959_112051_updates.jpg
آیت اللّٰہ خامنہ ای کو کس جگہ شہید کیا گیا، وہ کیا کر رہے تھے؟

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس حملے سے متعلق بتایا گیا تھا کہ یہ بزدلانہ حملہ ہفتے کی صبح (28 فروری) کی اولین ساعتوں میں ہوا۔

امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوئے۔

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ خامنہ ای 86 سال کی عمر میں اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے میں شہید ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔
Pages: [1]
View full version: آیت اللّٰہ خامنہ ای کے ساتھ شہید ہونے والی ان کی نواسی کی تصویر جاری