عاصم اظہر کی دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر لب کشائی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561521_6352248_%D8%A6%D8%AF%D9%86_updates.jpgعاصم اظہر — فائل فوٹو
پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے حال ہی میں دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑ دی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے اسٹوری شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے بڑھتے ہوئے تناؤ کے دوران امید اور انسانیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
29 سالہ گلوکار نے انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ اللّٰہ کرے یہ سیارہ امن، انسانیت اور انصاف حاصل کرے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561521_8377260_%DA%BE%D8%AF5_updates.jpg
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اور اللّٰہ ہمیں ایسے لوگوں سے نوازے جو انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں۔
عاصم اظہر نے اپنے پیغام کا اختتام ’الہٰی آمین‘ کے الفاظ کے ساتھ کیا ہے۔
عاصم اظہر کا یہ امن اور امید کا پیغام اس دوران سامنے آیا ہے جہاں ایک طرف ملک میں افغان سرحد کے قریب صورتِ حال کشیدہ ہے تو دوسری جانب پڑوسی ملک ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملے کیے جا رہے ہیں۔
Pages:
[1]