امریکی وزیرِخارجہ نے اعتراف کیا کہ امریکا اسرائیل کی منتخب کردہ جنگ میں داخل ہوا: عباس عراقچی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561538_9989061_News4_updates.jpgایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی---فائل فوٹو
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا اسرائیل کی منتخب کردہ جنگ میں داخل ہوا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کو کبھی بھی کوئی نام نہاد ایرانی خطرہ نہیں تھا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561524_100151_updates.jpg
امریکا نے ایران پر حملہ اس لیے کیا کہ اسے معلوم تھا اسرائیل ایران پر حملہ کریگا: مارکو روبیو
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کے وقت کا تعین اسرائیل کی متوقع کارروائی کو مدِنظر رکھ کر کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکی عوام بہتر کے مستحق ہیں اور انہیں اپنا ملک واپس لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا نے ایران پر حملہ اس لیے کیا کیونکہ اسے معلوم تھا کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرے گا۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ نتیجتاً امریکی افواج کو ممکنہ طور پر ایرانی جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Pages:
[1]