slotcosino Publish time 2026-3-3 16:05:00

امریکی سفارت خانے کی ریاض میں حملے کی تصدیق

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561539_5148829_01_updates.jpgفوٹو بشکریہ اے ایف پی

ریاض میں امریکی سفارت خانے نے حملے کی تصدیق کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریاض میں امریکی سفارتخانے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈپلومیٹک کوارٹر میں 2 نئے دھماکے سنے گئے تھے۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق واقعے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تھا، عمارت خالی ہونے کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561513_074729_updates.jpg
ریاض، امریکی سفارتخانے پر ڈرون حملہ، ڈپلومیٹک کوارٹر پر مزید دھماکے

سعودی وزارت دفاع کے مطابق واقعے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، عمارت خالی ہونے کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ریاض میں امریکی سفارت خانے پر حملے کا ردعمل جلد دکھائی دے گا، ردعمل میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بھی بدلہ شامل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا امریکا کے پاس میڈیم اور اپر میڈیم ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ موجود ہے، امریکا کے میڈیم اور اپر میڈیم اسلحہ ذخائر جتنے آج بہتر ہیں اتنے پہلے کبھی نہیں رہے۔

دونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہی ذخائر کے ذریعے جنگیں طویل عرصے تک کامیابی سے لڑی جا سکتی ہیں، یہ اسلحہ دیگر ممالک کے بہترین ہتھیاروں سے بھی بہتر ہے۔
Pages: [1]
View full version: امریکی سفارت خانے کی ریاض میں حملے کی تصدیق