slotcosino Publish time 2026-3-3 18:01:34

توشہ خانہ جعلی رسید کیس: بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور، حکمنامہ جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561550_784842_8_updates.jpg
---فائل فوٹو

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور ہونے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے تحریری فیصلے جاری کیے۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی1 ضمانت کی درخواست پر حکم نامہ جاری کیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی، جس سے ثابت ہو کہ انہوں نے بغاوت پر اکسایا ہو۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-05-13/1225420_120524_updates.jpg
القادر ٹرسٹ کیس، عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت، تحریری حکمنامہ جاری

عمران خان تفتیش میں رکاوٹ ڈالیں تو نیب ضمانت منسوخی کی درخواست کر سکتا ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسکیوشن کوئی ثبوت پیش نہ کر سکی جس سے ثابت ہو کہ احتجاج بانئ پی ٹی آئی کی ایما پر ہوئے، احتجاج کے مقدمات میں ان کی جائے وقوع پر موجودگی ثابت نہیں ہوتی، 9 مئی کے احتجاج، اقدامِ قتل کے مقدمات میں بھی پراسیکیوشن کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔

حکم نامے کے مطابق بانئ پی ٹی آئی کی اعلیٰ شخصیات کے خلاف الزام تراشی کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور کر لی گئی۔

عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض بانئ پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی ضمانتیں منظور کیں۔
Pages: [1]
View full version: توشہ خانہ جعلی رسید کیس: بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور، حکمنامہ جاری