slotcosino Publish time 2026-3-3 18:40:05

ایران نے خلیجی ممالک پر 450 میزائلوں، 1 ہزار 140 ڈرونز سے حملے کیے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561563_8700628_03_updates.jpgفوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر 450 میزائلوں اور 1 ہزار 140 ڈرونز سے حملے کیے گئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ بحرین کے علاقے شیخ عیسیٰ میں امریکی فضائی اڈے پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب گارڈز نے کہا ہے کہ امریکی فضائی اڈے پر 20 ڈرون اور 3 میزائل داغے گئے، حملے میں امریکی ایئر بیس کی مرکزی کمانڈ اور ہیڈ کوارٹر کی عمارت کو تباہ کر دیا اور اس کے ایندھن کے ٹینکوں کو آگ لگا دی۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے ایک سینئر مشیر نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا ہے اور وہاں سے گزرنے کی کوشش کرنے والے ہر جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561538_103733_updates.jpg
امریکی وزیرِخارجہ نے اعتراف کیا کہ امریکا اسرائیل کی منتخب کردہ جنگ میں داخل ہوا: عباس عراقچی

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا اسرائیل کی منتخب کردہ جنگ میں داخل ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی کمانڈر انچیف کے مشیر ابراہیم جباری نے کہا ہے کہ اگر کوئی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرے گا تو ایرانی بحریہ اور پاسدارانِ انقلاب اسے تباہ کر دیں گے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کا دنیا کی اہم ترین سمندری گزر گاہوں میں شمار ہوتا ہے جہاں سے عالمی تیل کی تقریباً 20 فیصد ترسیل کی جاتی ہے، ممکنہ بندش کے باعث عالمی توانائی منڈی میں شدید بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔

سیکریٹری جنرل ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ ایران نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے، قیمت کچھ بھی ہو۔
Pages: [1]
View full version: ایران نے خلیجی ممالک پر 450 میزائلوں، 1 ہزار 140 ڈرونز سے حملے کیے