slotcosino Publish time 2026-3-3 18:40:08

کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر دھاوا بولنے والے مظاہرین پر میرینز نے فائرنگ کی: امریکی حکام

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561561_6770025_04_updates.jpg—فائل فوٹو

امریکی حکام نے کہا ہے کہ کراچی میں قونصلیٹ پر دھاوا بولنے والے مظاہرین پر امریکی اہلکاروں نے فائرنگ کی۔

خبر ایجنسی سے گفتگو میں 2 امریکی حکام نے کہا ہے کہ میرینز کی فائر کی گئی گولیاں کسی کو لگیں یا ہلاکت کا سبب بنیں یہ واضح نہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی میرینز نے کراچی قونصلیٹ والے معاملے پر سوالات کے جواب امریکی فوج کو بھیج دیے، امریکی فوج نے کراچی قونصلیٹ والا معاملہ محکمۂ خارجہ کے سپرد کر دیا ہے، امریکی محکمۂ خارجہ نے تاحال اس سے متعلق کوئی ردِعمل نہیں دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560966_120039_updates.jpg
کراچی: امریکی قونصل خانے کے قریب ہنگامہ آرائی، فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق

مظاہرین نے امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پتھراؤ کیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی حکام نے کہا ہے کہ یہ بھی معلوم نہیں کہ قونصلیٹ پر مامور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں، امریکی قونصلیٹ کی حفاظت پر مامور دیگر اہلکاروں میں نجی سیکیورٹی گارڈز اور مقامی پولیس شامل ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں۔

واضح رہے کہ اتوار کو کراچی میں مظاہرین کی امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، اس موقع پر جھڑپوں میں 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
Pages: [1]
View full version: کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر دھاوا بولنے والے مظاہرین پر میرینز نے فائرنگ کی: امریکی حکام