ٹرمپ نے ایران میں رجیم چینج کی کوشش جاری رکھی تو تیسری عالمی جنگ یقینی ہے: دمتری میدویدیف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561571_3493389_%D9%86%D8%B46%D8%B4_updates.jpgدمتری میدویدیف — تصویر بشکریہ عالمی میڈیاروسی سیکیورٹی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے ایران پر حملہ کر کے سنگین غلطی کی۔
ان کا کہنا ہے کہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں تین گنا شدت سے جاری رکھے گا۔
میدویدیف نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش جاری رکھی تو تیسری عالمی جنگ ناگزیر ہو جائے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560753_024834_updates.jpg
امن کے علمبردار ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی حقیقت دکھا دی: میدویدیف
ایران کے ساتھ ہونے والے تمام مذاکرات محض ایک پردہ تھے: میدویدیفhttps://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت کہ ایرانیوں نے اب تک زیادہ سخت ردِعمل نہیں دیا، اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے پاس مواقع محدود ہیں لیکن وہ انتظار کرنا جانتے ہیں۔
سابق روسی صدر نے زور دیا کہ ٹرمپ نے سنگین غلطی کی ہے، اس فیصلے سے انہوں نے تمام امریکیوں کو ممکنہ خطرے میں ڈال دیا ہے۔
Pages:
[1]