ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا مؤقف تبدیل، زمینی فوج نہ بھیجنے کا اشارہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561578_6340889_News10_updates.jpgفوٹوز بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد جَلد جوابی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے اس کے لیے ’زمینی فوج‘ بھیجنے کی ضرورت نہ پڑے۔
’نیوزنیشن‘ کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب تک جاری جھڑپوں میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، حملے اور امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کا جواب جَلد دیا جائے گا۔
ٹرمپ کا یہ بیان اِن کے پہلے مؤقف سے مختلف ہے کیونکہ اس سے قبل وہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ضرورت پڑی تو ایران میں زمینی فوج تعینات کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا تاہم اب اُنہوں نے اشارہ دیا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں شاید اس کی ضرورت نہ پڑے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561574_013440_updates.jpg
چین کا اسرائیل ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
چین کی جانب سے شہریوں کے جانی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر ہفتے سے جاری حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی شدید ہو گئی ہے۔
امریکی صدر کے مطابق واشنگٹن کے پاس مزید فوجی طاقت استعمال کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور کارروائیاں متوقع 4 سے 5 ہفتوں سے زیادہ بھی جاری رہ سکتی ہیں۔
ٹرمپ نے پہلی بار امریکی اہداف بھی واضح کیے ہیں جن میں ایران کے میزائل نظام، بحری طاقت اور جوہری پروگرام کو تباہ کرنا اور خطے میں مسلح گروہوں کی حمایت روکنا شامل ہے تاہم ایرانی حکومت کی تبدیلی کو مقصد قرار نہیں دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561571_010251_updates.jpg
ٹرمپ نے ایران میں رجیم چینج کی کوشش جاری رکھی تو تیسری عالمی جنگ یقینی ہے: دمتری میدویدیف
روسی سیکیورٹی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے ایران پر حملہ کر کے سنگین غلطی کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں اور آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دی ہے جو عالمی تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم راستہ ہے۔
دوسری جانب خطے کے بیشتر ممالک کی فضائی حدود بند ہونے سے بین الاقوامی پروازوں کا نظام شدید متاثر ہو رہا ہے۔
Pages:
[1]