slotcosino Publish time 2026-3-3 22:34:42

پی ٹی آئی قیادت جب تک بہنوں کی غلام رہے گی بات چیت آگے نہیں بڑھے گی: طلال چوہدری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561606_9220251_Talal-Chaudhry_updates.jpgبات چیت سے قبل ان کو پہلے بہنوں کی غلامی سے نکلنا ہوگا، طلال چوہدری - فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت جب تک بہنوں کی غلام رہے گی بات چیت آگے نہیں بڑھے گی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بات چیت سے قبل ان کو پہلے بہنوں کی غلامی سے نکلنا ہوگا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ کتنے بڑے بڑے نام ہیں لیکن بہنیں انہیں توں توں کرکے بات کرتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557059_065602_updates.jpg
پی ٹی آئی والوں کو اچھا نہیں لگ رہا ہوگا کہ بانی کی صحت ٹھیک ہے، طلال چوہدری

طلال چوہدری نے کہا کہ کسی کو کہاں رکھنا ہے کون سی دوا دینی ہے کیا علاج کرنا ہے اس کا فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے، یہ فیصلہ نہ مریض خود کر سکتا ہے، نہ وکیل کرسکتا ہے اور نہ ان کی جماعت یہ فیصلہ کر سکتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس کو بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا تھا۔ جب تک بہنوں کی غلامی سے نہیں نکلتے، سیاسی پارٹی نہیں بن سکتی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ہم ہر وقت بات چیت کے لیے تیار ہیں، اسپیکر آفس حاضر ہے۔ اگر ان سے بات ہو گی تو صرف پاکستان پر ہو گی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ان سے نہ این آر او پر بات ہوگی نہ ہی سیاسی مقدموں پر۔
Pages: [1]
View full version: پی ٹی آئی قیادت جب تک بہنوں کی غلام رہے گی بات چیت آگے نہیں بڑھے گی: طلال چوہدری