ایران کے عارضى وزیر دفاع مجید بن الرضا اسرائیلی و امریکی حملے میں جاں بحق
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561609_6643748_Majeed-Raza_updates.jpgفوٹو: فائلایران کے عارضى وزیر دفاع مجید بن الرضا اسرائیلی و امریکی حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
پاسداران انقلاب کے ذرائع کے مطابق مجید بن الرضا نے سابق وزیر دفاع امیر نصیر زادہ کی شہادت کے دو روز بعد عہدہ سنبھالا تھا۔
اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران میں اعلیٰ ایرانی کمانڈر کو نشانہ بنایا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561586_024127_updates.jpg
اگلا نمبر کیوبا کا ہے: امریکی سینیٹر لنزے گراہم
انہوں نے کہا کہ یہ کمیونسٹ آمریت جلد ختم ہو جائے گی اور ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خیال رہے کہ ایران میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں اموات کی تعداد 787 ہوگئی۔
ایرانی ہلال احمر کے مطابق ایران پر امریکا اسرائیل حملوں میں 153 ایرانی شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ 153 ایرانی شہروں کے 500 سے زائد مقامات پر 1 ہزار سے زائد حملے ہوئے۔
Pages:
[1]