جنگ بڑی حکمت عملی کا چھوٹا حصہ ہوتا ہے، بڑی حکمت عملی ہمارے سامنے نہیں: سلمان اکرم راجہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561610_535197_Salman-Akram-raja_updates.jpgپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جنگ بڑی حکمت عملی کا چھوٹا حصہ ہوتا ہے، بڑی حکمت عملی ہمارے سامنے نہیں ہے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے دو برادر مسلمان ممالک کے درمیان جنگ افسوس کا مقام ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم اس پارلیمان کو نہیں مانتے لیکن جو ہو رہا ہے اس پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559823_022610_updates.jpg
اسلام آباد ہائی کورٹ ہمارے لیے ایک بند دروازہ ہے: سلمان اکرم راجہ
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی تک ان کے معالجین کو اور فیملی کی رسائی کی کوششیں کر رہے ہیں، طبی معائنے کے لیے بھی درخواستیں دائر کیں لیکن درخواست پر سماعت نہیں ہو سکی، اسلام آباد ہائی کورٹ ہمارے لیے ایک بند دروازہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں نظر آ رہا ہے کہ یہ خطہ آئندہ بےامنی کا ہی شکار رہے گا۔ سارے معاملے کو سیاسی بصیرت سے بڑے معاشی پروگرام کے تحت حل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر افسوس کا اظہار بھی کیا اور فاتح خوانی بھی کی۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم جنگ میں اپنے جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حکمت عملی کیا ہونی چاہیے اس کےلیے ایک بڑا ڈائیلاگ ہونا چاہیے، قومی لیڈران کو اس ڈائیلاگ میں شامل ہونا چاہیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559842_032303_updates.jpg
ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے انصاف پر مبنی فیصلے کریں اور بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگائیں: بیرسٹر گوہر
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں بھی ہم سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے سامنے کھڑے ہیں، عدالت میں جو کیسز زیر سماعت ہیں ان کے فیصلے کیے جانے چاہئیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلے کریں اور بانیٔ پی ٹی آئی کے کیسز لگائیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ ہم ہر طرح کی دہشتگردی کے خلاف ہیں، ہم کسی دہشتگرد سے ڈائیلاگ کی بات نہیں کرتے، یہ غلط بات ہے، ہم کہتے ہیں اس خطے میں ایک بڑا ڈائیلاگ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ڈائیلاگ میں آپ سعودی عرب، ترکیے، افغان حکومت کو شامل کریں، قبائلی علاقوں کے وسائل کب ملیں گے، ہم اس ڈائیلاگ کی بات کرتے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا کہ اصول کی سطح پر گفتگو کرنے کو تیار ہیں۔
Pages:
[1]