ایران پر حملہ غزہ سے توجہ ہٹانے کی نیتن یاہو کی کوشش ہے، خواجہ آصف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561615_5391007_KhawajaASif_updates.jpgوزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے ایران پر حملہ کرکے بین الاقوامی توجہ غزہ سے ہٹانے کی کوشش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت بین الاقوامی میڈیا کی پوری توجہ ایران پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ کر کے نیتن یاہو نے بین الاقوامی توجہ غزہ سے ہٹانے کی کوشش کی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کو غزہ، مغربی کنارے میں نسل کشی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا موقع مل گیا ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیتن یاہو کے شیطانی ذاتی عزائم نے فلسطین اور مشرق وسطیٰ کو انسانی تاریخ کے بدترین المیے سے دو چار کردیا ہے۔
Pages:
[1]