slotcosino Publish time 2026-3-4 02:28:17

ایران بات کرنا چاہتا ہے، میں نے کہا اب بہت دیر ہو چکی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561623_4820938_Trump_updates.jpgفوٹو: فائل

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران بات کرنا چاہتا ہے لیکن میں نے کہا اب بہت دیر ہو چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کا فضائی دفاع، فضائیہ، بحریہ اور قیادت ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران بات کرنا چاہتا ہے لیکن میں نے کہا اب بہت دیر ہوچکی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561277_022002_updates.jpg
امریکا ایران پر حملے جاری رکھے گا، مزید امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس سے قبل اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ موجودہ فوجی کارروائی ایران کے خلاف صرف ابتدا ہے، ’بڑی لہر‘ ابھی آنا باقی ہے، حملے میں ایران کے 49 رہنما مارے گئے ہیں۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی قیادت کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں مگر اس کے بعد کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر اچانک حملہ کرکے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کردیا۔

حملوں میں اب تک ایران میں مارے گئے افراد کی تعداد 750 سے تجاوز کرچکی ہے۔
Pages: [1]
View full version: ایران بات کرنا چاہتا ہے، میں نے کہا اب بہت دیر ہو چکی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ