slotcosino Publish time 2026-3-4 06:22:11

ہم طویل جنگ کیلئے مکمل تیار ہیں، ترجمان ایرانی وزارتِ دفاع

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561641_189640_raza-telai_updates.jpgبریگیڈیئر رضا طلائى

ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر رضا طلائى نے کہا ہے کہ ہم طویل جنگ کے لیے مکمل تیار ہیں، دانشمندی نہیں کہ ہم ابتدا ہی میں اپنے مؤثر ہتھیار استعمال کریں۔

بریگیڈیئر رضا طلائى نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دشمن کا اسلحہ ذخیرہ محدود ہے سب اس سے واقف ہیں، دشمن کو غلط فہمی تھی کہ ایرانی عسکری قوت رہبر کی شہادت کے ساتھ ختم ہوجائےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے حملے کے پہلے روز شدید مزاحمت کرکے دشمن کو حیرت میں ڈال دیا۔

دوسری جانب ایران کے شہر قُم میں مجلس خبرگان رہبری کی عمارت بھی امریکا اور اسرائیل کے حملے میں تباہ ہوگئی۔

مجلس خبرگان رہبری ایرانی سپریم لیڈر کا انتخاب کرتی ہے، جبکہ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق تہران کے انقلاب اسکوائر پر بھی بمباری کی گئی۔
Pages: [1]
View full version: ہم طویل جنگ کیلئے مکمل تیار ہیں، ترجمان ایرانی وزارتِ دفاع