دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون طیارے سے حملہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561653_3397902_aa_updates.jpgدبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون طیارے سے حملہ، قونصل خانے کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شہری دفاع کی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی، ڈپلومیٹک ایریا کو گھیرے میں لے کر ریسکیو کا عمل جاری ہے۔
ڈرون نے اس قدر زور دار دھماکا کیا کہ کئی کلومیٹر تک آواز سنی گئی۔
امریکی قونصلیٹ کے ساتھ برطانوی ہائی کمیشن بھی ہے، جبکہ سعودی عرب اور قطر کے قونصل خانے بھی چند قدم کے فاصلے پر ہیں۔
امریکی قونصل خانے سے پاکستانی قونصل خانہ بھی 700 میٹر کی دوری پر ہے۔
Pages:
[1]