لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519731_973944_News11_updates.jpg---فائل فوٹو
پنجاب پولیس کی جانب سے دارالخلافہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے پُرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔
پولیس کے ریکارڈ کے مطابق مذہبی جماعت کے پُرتشدد مظاہرین کے خلاف چھاپے مارے گئے۔
پولیس کے مطابق توڑ پھوڑ کرنے والے 2716 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سے 251 افراد، گوجرانوالہ سے 135، شیخوپورہ سے 178، سیالکوٹ سے 128، گجرات سے 80، راولپنڈی سے 196، منڈی بہاءالدین سے 210، اٹک اور صادق آباد سے بھی مذہبی جماعت کے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518594_103415_updates.jpg
مذہبی جماعت کے پُرتشدد احتجاج میں پولیس پر تشدد ہوا، مریض اسپتال نہیں جا سکتے
حکومتی ذرائع کے مطابق غزہ امن منصوبے پر غزہ سمیت تمام اسلامی ممالک میں خوشیاں منائی جارہی ہیں ۔ جب کہ شرپسند جتھا احتجاج کر رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
لاہور میں 39، شیخوپورہ میں 8 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پنجاب پولیس کے ریکارڈ کے مطابق پُرتشدد مظاہرین کے حملوں میں ایک پولیس انسپیکٹر شہید250 پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئے، لاہور میں سب سے زیادہ 142 افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس کے ریکارڈ کے مطابق مظاہرین کے حملوں سے شیخوپورہ میں 48 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔
Pages:
[1]