slotcosino Publish time 2026-3-4 09:36:46

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561816_2117312_ele_updates.jpgفائل فوٹو

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی گئی۔

صارفین پر 8 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کے لیے بجلی 35 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ اطلاق مارچ سے مئی 2026 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا۔

اس سلسلے میں نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے۔

یاد رہے کہ جولائی تا ستمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی 33 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔
Pages: [1]
View full version: کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی