slotcosino Publish time 2026-3-4 14:48:54

امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 160 امریکی ہلاک ہوئے: ایرانی فوج کا دعویٰ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561822_2510068_0_updates.jpg
— فائل فوٹو

ایرانی فوج نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر کیے گئے حملوں میں امریکیوں کی ہلاکت کی تعداد سے متعلق بیان دیا ہے۔

ایرانی فوج کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 160 امریکی ہلاک ہوئے ہیں۔

ایرانی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد 650 ہو گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561820_083719_updates.jpg
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

برینٹ خام تیل کی قیمت 83 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایران میں تقریباً 2 ہزار اہداف پر حملے کیے، ایران کی آبدوز سمیت 17 بحری جہازوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ خلیجِ عرب، ہرمز اور خلیجِ عمان میں اب کوئی بھی ایرانی بحری جہاز نہیں ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران میں سب کچھ تباہ کر دیا گیا ہے، ایران کی فضائی، بحری اور بری فوج کی قیادت ختم کر دی ہے۔
Pages: [1]
View full version: امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 160 امریکی ہلاک ہوئے: ایرانی فوج کا دعویٰ