slotcosino Publish time 2026-3-4 16:07:00

کوئی بھی اسرائیل کو نیوکلیئر ریاست کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتا: امریکی سینیٹر کی زبان پھسل گئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561839_2994867_5_updates.jpg
---فائل فوٹو

امریکا کے ڈیموکریٹک سینیٹر چک شومر کی ایران اسرائیل کشیدگی پر گفتگو کے دوران زبان پھسل گئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر وضاحت دینا پڑی۔

رپورٹس کے مطابق سینیٹر چک شومر ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر اظہارِ خیال کر رہے تھے کہ اسی دوران انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اسرائیل کو نیوکلیئر ریاست کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتا۔

اپنی غلطی کا احساس ہوتے ہی انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مطلب ایران تھا، نہ کہ اسرائیل۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561832_100412_updates.jpg
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کو شکست ہو گی: وائرل جیو پولیٹیکل تجزیہ کار کی پیشگوئی

پروفیسر جیانگ نے 2024ء میں 3 اہم پیش گوئیاں کی تھیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی سینیٹ میں اقلیتی لیڈر نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال دراصل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس کمیٹی کو دی گئی بریفنگ کے بعد ارکانِ سینیٹ کی تشویش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

چک شومر نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس جنگ سے متعلق واضح حکمتِ عملی یا جامع منصوبہ بندی موجود نہیں ہے، جس کے باعث خطے میں غیر یقینی صورتِ حال بڑھ رہی ہے۔
Pages: [1]
View full version: کوئی بھی اسرائیل کو نیوکلیئر ریاست کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتا: امریکی سینیٹر کی زبان پھسل گئی