آپریشن غضب للحق: افغان طالبان، فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کے 50 ٹھکانے تباہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561849_9042616_8_updates.jpg---فائل فوٹوز
آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف پاک فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے مذکورہ عناصر کے 50 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا، کارروائیاں 3 اور 4 مارچ کی درمیانی شب بھاری ہتھیاروں کے ساتھ کی گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قلعہ سیف اللّٰہ، چمن، سمبازہ، گھڈوانہ، جانی اور غزنالی سیکٹر میں مؤثر کارروائیاں کی گئیں، ان مقامات کو سرحد پار سے دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561840_102323_updates.jpg
آپریشن غضب للحق: پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئر بیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا: امریکی اخبار
آپریشن غضب للحق کے پیشِ نظر پاکستان نے افغانستان کی اہم ترین بگرام ایئربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کارروائیوں کے دوران افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملکی خود مختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔
Pages:
[1]