سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوب رہا ہے: سری لنکن وزیرِ خارجہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561852_6002533_%D8%AC%D8%AF%DA%86_updates.jpgایرانی بحری جہاز — فائل فوٹو
سری لنکن وزیرِ خارجہ وجیتھا ہیراتھ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوب رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی جہاز پر سوار عملے کو ریسکیو کرنے کے لیے سری لنکن بحریہ بھیج دی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561817_053840_updates.jpg
ایران میں تقریباً 2 ہزار اہداف پر حملے کیے، امریکی سینٹرل کمانڈ
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایران میں تقریباً 2 ہزار اہداف پر حملے کیے، ایران کی آبدوز سمیت 17 بحری جہازوں کو تباہ کر دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے بتایا کہ ایرانی جہاز آئرس ڈینا سے 30 زخمی سیلرز کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ خارجہ کے مطابق 180 افراد پر مشتمل ایرانی بحری جہاز آج علی الصبح ڈوبنا شروع ہوا۔
حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن میں سری لنکن بحریہ اور فضائیہ نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔
Pages:
[1]