slotcosino Publish time 2026-3-4 18:03:54

سیکیورٹی خدشات، امریکا کی پاکستان میں غیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلانے کی ہدایت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561851_9643293_9_updates.jpg
---فائل فوٹو

امریکی سفارت خانے نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پاکستان میں تعینات اپنے غیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلانے کی ہدایت جاری کر دی۔

اعلامیے کے مطابق لاہور اور کراچی میں قائم امریکی قونصل خانوں کے غیر ضروری عملے کو بھی پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561561_041215_updates.jpg
کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر دھاوا بولنے والے مظاہرین پر میرینز نے فائرنگ کی: امریکی حکام

خبر ایجنسی سے گفتگو میں 2 امریکی حکام نے کہا کہ میرینز کی فائر کی گئی گولیاں کسی کو لگیں یا ہلاکت کا سبب بنیں یہ واضح نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

البتہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی موجودہ حیثیت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد خطے میں ڈرون اور میزائل حملوں کے خدشات موجود ہیں، جس کے باعث احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: سیکیورٹی خدشات، امریکا کی پاکستان میں غیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلانے کی ہدایت