امن کا پیغام پر ٹرولنگ کا سامنا، نورا فتحیٰ کا ناقدین کو کرارا جواب
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561863_9983677_nc5x_updates.jpgنورا فتحیٰ — فائل فوٹوبالی ووڈ کی معروف اداکارہ و رقاصہ نورا فتحیٰ نے امن کے پیغام پر تنقید کا نشانہ بنانے والے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔
34 سالہ کینیڈین نژاد اداکارہ نے حال ہی میں فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایران پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی مشترکہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دنیا بھر میں امن کے فروغ کا پیغام دیا تھا، تاہم مسلمانوں کی حمایت پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
اب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے ان افراد کو مخاطب کیا جو ان کے مؤقف کو سمجھنے میں ناکام رہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561521_092305_updates.jpg
عاصم اظہر کی دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر لب کشائی
پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے حال ہی میں دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑ دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں نورا فتحی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے سمجھ بوجھ اور سننے کی صلاحیت کھو دی ہے، تنقیدی سوچ وہ چیز ہے جو ہم سب نے اسکول میں سیکھی ہوتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ میرا امن اور اتحاد کا پیغام دنیا کے ہر فرد کے لیے ہے، چاہے وہ کسی بھی ملک یا مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔
انہوں نے کہا کہ اگر امن کی اپیل آپ کو مشتعل کرتی ہے تو آپ کو اپنے احتساب کی ضرورت ہے۔ ہر ملک اور ہر انسان اس دنیا کا حصہ ہے۔ افراتفری کے خلاف بات کرنا آپ کو دشمن نہیں بناتا۔
اداکارہ نے روزے کے دوران اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں امن کی بات کرنے پر لوگ ناراض ہو جاتے ہیں۔ یہ خوفناک بات ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں نورا نے لکھا میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں، اگر عالمی امن اور اتحاد آپ کو اشتعال دلاتا ہے تو براہِ کرم مدد حاصل کریں۔
واضح رہے کہ اداکارہ و رقاصہ نے اپنے سابقہ بیان میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلسل افسوسناک خبریں اور مناظر انہیں جذباتی طور پر متاثر کر رہے ہیں۔
Pages:
[1]