slotcosino Publish time 2026-3-4 20:40:05

میکرون اور مارک کارنی نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیدیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561866_1789657_%D9%86%D9%85%D8%B4%DA%86%DA%86_updates.jpg
— فائل فوٹوز

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون اور کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمانوئیل میکرون نے امریکی و اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار سے باہر قرار دیتے ہوئے ان کی منظوری سے انکار کر دیا۔

انہوں نے قوم سے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے فوجی کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا، جو بین الاقوامی قانون کے فریم ورک سے باہر کی گئیں، اور ہم اس کی توثیق نہیں کر سکتے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561727_034545_updates.jpg
ایران پر حملہ امریکی قانون کے مطابق ہے یا نہیں، امریکا میں بحث چھڑگئی

ڈیمو کریٹ رہنما سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکا کو کوئی فوری خطرہ لاحق نہیں تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

فرانسیسی صدر نے تمام فضائی حملے فوری طور پر روکنے اور دیرپا امن کے لیے سفارتی مذاکرات کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں موجود فرانسیسی فوجی اڈوں اور سفارت خانوں کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر حساس مقامات اور شخصیات کی نگرانی و حفاظتی اقدامات بڑھائے ہیں۔

انہوں نے خطے میں اتحادی ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے یاد دلایا کہ فرانس کے قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ دفاعی معاہدے موجود ہیں، جبکہ اردن اور عراق کے ساتھ بھی مضبوط وابستگیاں ہیں۔

میکرون نے خطے میں متاثرہ سمندری راستوں کی بحالی اور تحفظ کے لیے ایک اتحاد بنانے کا اعلان بھی کیا، جس میں فوجی وسائل بھی شامل ہوں گے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ طیارہ بردار بحری جہاز اپنے فضائی یونٹس اور محافظ فریگیٹس کے ہمراہ بحیرہ روم کی جانب روانہ ہوگا۔

ادھر کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملے بظاہر بین الاقوامی قانون سے مطابقت نہیں رکھتے۔

آسٹریلیا کے دورے کے دوران سڈنی میں خطاب کرتے ہوئے مارک کارنی نے کہا کہ بادی النظر میں یہ حملے بین الاقوامی قانون سے ہم آہنگ نہیں دکھائی دیتے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بڑے پیمانے پر حملوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں شدت اختیار کر گئی ہے، جن میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای سمیت تقریباً 800 افراد شہید ہوگئے۔

ایران نے جوابی کارروائی میں اسرائیل اور خلیجی ممالک میں موجود امریکی تنصیبات کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
Pages: [1]
View full version: میکرون اور مارک کارنی نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیدیا