ایرانی میزائلوں کی گونج، تل ابیب کی فضا لرزا دینے والی فوٹیج منظرِ عام پر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561869_8244836_18_updates.jpgاسکرین گریب
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں اسرائیل کے شہر تل ابیب کو میزائل حملوں کا نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو ایسے وقت سامنے آئی ہے جب اطلاعات ہیں کہ منگل کے روز ایرانی افواج کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں میں کم از کم 7 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے، متعدد گاڑیاں تباہ اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق میزائل گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تاحال اسرائیلی حکام کی جانب سے زخمیوں کی تعداد اور نقصانات کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم خطے میں کشیدگی کے پیش نظر صورتِ حال بدستور سنگین بتائی جا رہی ہے۔
Pages:
[1]