slotcosino Publish time 2026-3-4 21:19:11

ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی پاکستان کی اولین ترجیح قرار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561874_6576129_21_updates.jpgاسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندگان کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس کو پاکستان افغانستان صورتحال، ایران، مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں کشیدگی کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔

شرکاء کو پاکستان کی سفارتی کوششوں پر بھی تفصیلی بریفنگ فراہم کی گئی۔

دفترِ خارجہ حکام نے ایران اسرائیل تنازع کے بعد ملکی خارجہ پالیسی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں شریک سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور موجودہ حالات میں ملی اتحاد، اتفاق اور یگانگت کی ضرورت پر زور دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561857_020131_updates.jpg
ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق حاصل ہے: سعودی کابینہ

اجلاس میں کابینہ نے سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر پھنسے خلیجی شہریوں کی مہمان نوازی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اعلامیے کے مطابق شرکاء نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا اور انہیں مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔

اجلاس لے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے مشرق وسطیٰ کی قیادت سے رابطوں پر اعتماد میں لیا۔

دفترِ خارجہ حکام نے بریفنگ میں شرکاء کو ایران کے خلیجی اور عرب ممالک پر حملوں کے بعد پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مغربی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تنازعے کی شدت میں کمی لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔

پاکستان نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت اور ایران پر حملوں کی فوری مذمت کی۔

اجلاس میں ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا گیا۔

شرکاء نے قومی مفاد میں سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کے اقدام پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔
Pages: [1]
View full version: ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی پاکستان کی اولین ترجیح قرار