slotcosino Publish time 2026-3-4 21:58:42

ایران کی کسی جوہری تنصیب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، آئی اے ای اے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561884_2564848_International-Atomic-Energy_updates.jpgآئی اے ای اے(فائل فوٹو)۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران کی کسی جوہری تنصیب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر میں کسی ایرانی جوہری تنصیب میں کوئی نقصان نہیں دیکھا گیا۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے مزید کہا کہ اصفہان کی جوہری تنصیب کے نزدیک 2 عمارتوں کو نقصان ہوا ہے۔ جوہری تنصیب کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

آئی اے ای اے نے کہا کہ ایران کی کسی جوہری تنصیب سے ابھی تابکاری کا خدشہ نہیں ہے۔
Pages: [1]
View full version: ایران کی کسی جوہری تنصیب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، آئی اے ای اے