slotcosino Publish time 2026-3-4 22:38:33

اگر جنگ نے طول پکڑی تو امریکا کو مشکلات ہوں گی، رانا ثناء اللّٰہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561885_9775925_RanaSana_updates.jpgایران اور سعودی عرب کے درمیان رابطے پاکستان کر رہا ہے، رانا ثنااللہ - فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایران پر جنگ مسلط کی گئی ہے، ہماری سفارتی محاذ پر کوشش ہے کہ کسی معاہدے پر یہ جنگ ختم ہوجائے۔ لگتا ہے کہ جنگ طول پکڑے گی اور اگر جنگ نے طول پکڑی ہے تو امریکا کو مشکلات ہوں گی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے میں پہلے بھی مذاکرات میں ہماری عسکری اور سیاسی قیادت نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاید امریکا کو یہ اندازہ تھا کہ ایران پر پہلے بڑے حملے کے بعد ایران پیچھے ہٹ جائے گا، شاید امریکا کو لگتا تھا کہ بڑے حملے کے بعد ایران امریکا کی تمام شرائط کو یک طرفہ طور پر مان لے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561832_100412_updates.jpg
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کو شکست ہو گی: وائرل جیو پولیٹیکل تجزیہ کار کی پیشگوئی

پروفیسر جیانگ نے 2024ء میں 3 اہم پیش گوئیاں کی تھیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت نے آج بریف کیا کہ ایران سے پہلے اور اب بھی رابطے کر رہے ہیں۔ عسکری قیادت نے بتایا کہ کوشش ہے کہ غلط فہمی دور ہو، ایران کے خلیجی ممالک پر حملے نہیں ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج بتایا کہ ان کی کس طرح سے مختلف ممالک سے بات چیت ہوئی۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایران نے کہا کہ سعودی عرب گارنٹی دے کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہوگی تو حملے نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کافی مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان رابطے پاکستان کر رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561626_095340_updates.jpg
وزیراعظم اور ترک صدر کا امن کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رانا ثناء اللّٰہ نے بتایا کہ وزیراعظم نے خلیجی ممالک کے رہنماوں سے بات چیت کی ہے۔ بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان اور دیگر نے بریفنگ میں موجودہ صورت حال پر مشورے دیے۔

انہوں نے بتایا کہ بریفنگ کے دوران کلیئرٹی ہوئی ہے کہ ہمیں کس طرح کوشش کرنی چاہیے اور کن کن ممالک کو رابطوں میں شامل کرنا چاہیے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ بریفنگ میں کچھ ممالک کے نام لیے گئے کہ ان سے بھی درخواست کریں کہ اس سلسلے میں پاکستان کی مدد کریں۔

امریکا کو بھی باور کروایا جائے کہ ایران کے ساتھ معاہدے میں پیش رفت کے بعد حملے کا جواز نہیں بنتا۔
Pages: [1]
View full version: اگر جنگ نے طول پکڑی تو امریکا کو مشکلات ہوں گی، رانا ثناء اللّٰہ