slotcosino Publish time 2026-3-4 22:38:34

افغان اور بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، سیکیورٹی ذرائع

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561886_4376727_attc_updates.jpgفوٹو: پی ٹی وی

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کے جھوٹے دعووں کی بنیاد پر یواین امدادی مشن برائے افغانستان کی رپورٹ حقائق کے برعکس ہے، اس رپورٹ کو بنیاد بنا کر افغان اور بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے۔

پاک فوج نےافغان طالبان رجیم اور فتنہ خوارج کی بلااشتعال جارحیت کے ردعمل میں عسکری تنصیات کو نشانہ بنایا، آپریشن غضب للحق کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی بریفنگ میں واضح کر چکے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561840_102323_updates.jpg
آپریشن غضب للحق: پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئر بیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا: امریکی اخبار

آپریشن غضب للحق کے پیشِ نظر پاکستان نے افغانستان کی اہم ترین بگرام ایئربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مستند انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملٹری اور دہشتگرد اہداف کو نشانہ بنایا، افغان طالبان کے بریگیڈ، بٹالین اور ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا، افغان طالبان کے ایمونیشن ڈیپو اور لاجسٹک بیسز سمیت چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے پیشہ وارانہ انداز میں دشمن کے صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔
Pages: [1]
View full version: افغان اور بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، سیکیورٹی ذرائع