ایرانی عہدیداروں نے جنگ بندی کیلئے امریکی انتظامیہ سے بالواسطہ رابطے کیے، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561897_9971548_irn_updates.jpgفوٹو: اے ایف پیامریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی انٹیلیجنس عہدیداروں نے جنگ بندی کے لیے امریکی انتظامیہ سے بالواسطہ رابطے کیے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے امریکا کی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر آمادگی کا عندیہ دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561883_044928_updates.jpg
آیت اللّٰہ خامنہ ای کا تعزیتی اجتماع ملتوی کر دیا گیا
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، تعزیتی اجتماع کی تاخیر کی وجہ انتظامی مسائل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
رپورٹ میں مشرقِ وسطیٰ اور ایک مغربی ملک کے حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ پیشکش ایک نامعلوم ملک کی خفیہ ایجنسی کے ذریعے پہنچائی گئی۔
ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی۔
رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس اور سی آئی اے نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
دوسری جانب جنیوا میں اقوامِ متحدہ کے لیے ایران کے سفیر نے گزشتہ روز امریکا سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کو فی الحال مسترد کر دیا تھا۔
Pages:
[1]