slotcosino Publish time 2026-3-4 23:54:59

اسرائیل کا تہران میں مہر آباد ایئرپورٹ پر حملے میں فضائی دفاعی نظام تباہ کرنے کا دعویٰ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561901_1507878_irn_updates.jpgفوٹو: ایکس اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج نے ایران کے دارالحکومت تہران میں مہر آباد ایئرپورٹ پر فضائی حملہ کرکے دفاعی نظام تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کی مہر آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران ایرانی دفاعی اور نگرانی (ڈیٹیکشن) نظام کو تباہ کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ فضائیہ کی دسویں اسٹرائیک سورتھی (strike sortie) کے دوران کیا گیا، جس کی رہنمائی عسکری انٹیلی جنس اور موساد نے کی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حملے میں ایئرپورٹ کے اندر موجود اس انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا جو ایرانی نظام کے فضائی دفاع اور نگرانی کے لیے استعمال ہو رہا تھا اور اسرائیلی طیاروں کے لیے خطرہ بن سکتا تھا، حملے کا مقصد ایران کی جانب سے فضائی دفاع کے نظام کو غیر فعال کرنا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561897_054910_updates.jpg
ایرانی عہدیداروں نے جنگ بندی کیلئے امریکی انتظامیہ سے بالواسطہ رابطے کیے، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے امریکا کی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر آمادگی کا عندیہ دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسرائیلی فوج نے مزید کہا ہے کہ وہ ایران بھر میں ایرانی نظام کے تمام عسکری انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران میں کم از کم مزید ایک سے دو ہفتوں تک فوجی آپریشن جاری رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، اس دوران ایرانی حکومت اور اس کے فوجی ڈھانچے سے متعلق ہزاروں مزید اہداف کو نشانہ بنانے کا ارادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا ہدف ایرانی نظام اور اس کی عسکری تنصیبات کو مرحلہ وار اور منظم انداز میں کمزور کرنا ہے، تاکہ اس کی دفاعی اور حملہ آور صلاحیت کو طویل مدت کے لیے متاثر کیا جا سکے۔
Pages: [1]
View full version: اسرائیل کا تہران میں مہر آباد ایئرپورٹ پر حملے میں فضائی دفاعی نظام تباہ کرنے کا دعویٰ