slotcosino Publish time 2026-3-5 00:34:02

ملک میں پیٹرول، ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561910_9802283_Ogra_updates.jpg

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

ترجمان اوگرا کے مطابق شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں، صرف سرکاری ذرائع کی جاری کردہ معلومات پر انحصار کریں۔

اوگرا ترجمان کے مطابق ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ کے دوران ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کریں۔

ترجمان اوگرا کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اپنے سابقہ پیٹرن کے مطابق جاری رکھیں۔
Pages: [1]
View full version: ملک میں پیٹرول، ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا