slotcosino Publish time 2026-3-5 01:13:18

آئی جی سندھ آپریشن نجات مہران کی کارکردگی سے مطمئن

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561912_4772817_IGJavedAlamOdho_updates.jpgفائل فوٹو

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے آپریشن نجات مہران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

کراچی میں آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کچے میں جدید پولیس انفرا اسٹرکچر کے قیام اور آپریشن صلاحیتوں کو موثر بنانے پر غور کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558710_120338_updates.jpg
سندھ کے سب سے بڑے ڈکیت ثنا اللّٰہ شر نے ہتھیار ڈال دیے

سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقوں میں آپریشن نجات مہران میں پولیس کی بڑی کامیابی حاصل کرلی، سندھ کےسب سے بڑے ڈکیت ثنااللّٰہ شر نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، اے آئی جیز کی شرکت کی جبکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ، سکھر اور ضلعی ایس ایس پیز ویڈیو لنک کے ذریعےشریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کچے میں جاری آپریشن نجات مہران کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، ساتھ ہی مجوزہ پولیس بیس، چوکیوں اور واچ ٹاورز کے قیام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق آجی جی سندھ نے آپریشن نجات مہران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کامیاب آپریشن کے بعد سندھ حکومت کچے کے علاقے میں ترقیاتی کام کروانے جا رہی ہے۔
Pages: [1]
View full version: آئی جی سندھ آپریشن نجات مہران کی کارکردگی سے مطمئن