ٹرمپ کا آبنائے ہرمز ہر صورت کھلوانے کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561927_8654031_Trump3_updates.jpgامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر صورت آبنائے ہرمز کھلوانے کا اعلان کردیا ہے۔
آبنائے ہرمز کی بندش جاری ہے، ایران نے اعلان کر رکھا ہے کہ گزرنے کی کوشش کرنے والے جہاز کو راکھ میں بدل دیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561633_105559_updates.jpg
ایران میں سب کچھ تباہ کردیا گیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے اہداف کے حصول تک جنگ جاری رہے گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس معاملے پر امریکی صدر نے کہا کہ وہ ہر صورت آبنائے ہرمز کھلوائیں گے، نہ صرف وہاں سے گزرنے والے کمرشل بحری جہازوں کی انشورنس کی جائے گی بلکہ ضرورت پڑنے پر ان کمرشل جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکی نیوی ساتھ جائے گی۔
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل بند ہے، کسی جہاز نے گزرنے کی کوشش کی تو اسے راکھ میں بدل دیا جائے گا۔
Pages:
[1]