slotcosino Publish time 2026-3-5 03:09:56

پی ٹی آئی سیاستدانوں سے ملاقات اور بات سے انکاری، یہ رویہ ٹھیک نہیں، رانا ثناء

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561925_8896779_RanaSanaullah_updates.jpgفائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاستدانوں سے ملاقات اور بات سے انکاری ہے، یہ رویہ ٹھیک نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ن لیگی سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ اور پی ٹی آئی رہنما عون عباس نے شرکت کی۔

ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے کہا کہ پہلے ملاقات کرائیں پھر اجلاس میں آئیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558702_074747_updates.jpg
رانا ثناء کی پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں کی تردید

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں کی تردید کردی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ اچکزئی کو کہا تھا کہ آپ قومی حکومت والی تجاویز نہ دیں آپ ڈس مس ہوجائیں گے، پی ٹی آئی کو سیاستدانوں سے ملاقات اور بات کرنے سے انکار ہے، یہ رویہ ٹھیک نہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ جب یہ حکومت میں تھے، ہم ہر موقع پر ان سے بات کرنے کے لیے تیار تھے، پلواما واقعے پر میٹنگ کےلیے ہم ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کرتے رہے وزیراعظم نہیں آئے۔

پروگرام شریک عون عباس بپی نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمان میں آتے تو ہم شاید اپنا فیصلہ تبدیل کرلیتے، ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائیں ہمیں اس معاملہ پر ان کی رہنمائی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم ہاؤس متنازع ہے، پارلیمان میں آکر بات کریں، ہم کہہ رہے ہیں کہ ان کے پاس مینڈیٹ نہیں، ہم ان کے دفتر کیسے جاکر بیٹھیں۔
Pages: [1]
View full version: پی ٹی آئی سیاستدانوں سے ملاقات اور بات سے انکاری، یہ رویہ ٹھیک نہیں، رانا ثناء