slotcosino Publish time 2026-3-5 05:06:54

بھارت کا ایران کیخلاف امریکی بحریہ کو بندرگاہیں دینے کے الزام پر ردعمل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561932_9267263_USNavy_updates.jpgفائل فوٹو

بھارت نے ایران کے خلاف جاری تنازع میں امریکی بحریہ کو بندرگاہیں دینے کا الزام مسترد کردیا۔

امریکی وزارت دفاع کے سابق مشیر ڈگلس نے امریکی ٹی وی سے گفتگو میں دعویٰ کیا تھا کہ تنازع کے دوران امریکی بحری جہاز ممکنہ طور پر بھارتی بندرگاہوں سے مستفید ہو رہے ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ نے خبروں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران امریکی بحریہ کو بھارتی بندرگاہیں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔

بھارتی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی معاونت سے متعلق دعوؤں کو جھوٹا، بےبنیاد اور من گھڑت قرار دیا گیا اور کہا کہ ایسے تبصروں سے گریز کیا جائے۔

بھارت کا یہ ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی جنگی جہاز پر امریکی آبدوز نے حملہ کیا، یہ واقعہ عالمی سطح پر زیر بحث ہے۔

امریکی آبدوز کے حملے میں نشانہ بننے والا ایرانی جنگی جہاز بھارتی میزبانی میں ہونے والی فوجی مشقوں میں شرکت کے بعد واپس آرہا تھا۔
Pages: [1]
View full version: بھارت کا ایران کیخلاف امریکی بحریہ کو بندرگاہیں دینے کے الزام پر ردعمل