slotcosino Publish time 2026-3-5 14:51:59

ایرانی فوج نے کردستان میں کرد مسلح گروپوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا: پاسدارن انقلاب

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562135_5412119_03_updates.jpgفوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایران کی پاسدارن انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایرانی فوج نے کردستان میں کرد مسلح گروپوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

ایرانی خبر ایجنسی نے 3 سرحدی صوبوں میں کرد جنگجوؤں کے ایران میں داخل ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔

دوسری جانب امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایران پر عراقی کردوں نے زمینی حملہ شروع کر دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562113_062153_updates.jpg
ایران پر عراقی کردوں نے زمینی حملہ شروع کردیا، امریکی اہلکار

ایک اہلکار نے کہا کہ ایک ہزار عراقی کردوں نے ایران کے خلاف زمینی کارروائی شروع کردی ہے اور ہزاروں کرد سرحد پار کر کے ایرانی علاقوں میں داخل ہورہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایک اہلکار نے کہا کہ 1ہزار عراقی کردوں نے ایران کے خلاف زمینی کارروائی شروع کر دی ہے اور ہزاروں کرد سرحد پار کر کے ایرانی علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بھی کہا تھا کہ امریکی فوج تو ایران کیخلاف باغیوں کو مسلح نہیں کررہی تاہم انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکی حکومت کے دیگر حصے ممکنہ طور پر اس کام میں شریک ہوں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرئیل پچھلے ایک سال سے کرد ملیشیا کو مسلح کررہے تھے اور نجف کے صحرائی علاقے میں 4 سے 7 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کردوں کے لیے اسلحہ گرایا گیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: ایرانی فوج نے کردستان میں کرد مسلح گروپوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا: پاسدارن انقلاب