slotcosino Publish time 2026-3-5 14:52:00

گلگت شہر میں نافذ کرفیو رات 12 بجے اٹھا لیا گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562130_1082565_g_updates.jpgتصویر بشکریہ اے پی

گلگت شہر میں نافذ کرفیو گزشتہ رات 12 بجے اٹھا لیا گیا۔

حکومتی ترجمان کے مطابق سرکاری دفاتر اور بینک آج سے معمول کے مطابق کھلیں گے جبکہ سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 8 مارچ تک بند رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر کسی بھی قسم کے جلوس، ریلیاں اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-03-02/1561142_052116_updates.jpg
گلگت اور اسکردو میں فوجی دستوں کی تعیناتی، بدھ تک کرفیو نافذ کردیا گیا

اسکردوضلع گلگت اورا سکردو میں فوجی دستوں کی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کے مطابق پی ایچ کیو اسپتال میں زیرِ علاج ایک اور زخمی بچہ جان کی بازی ہار گیا ہے، اس طرح اتوار کے روز رہبرِ اعلیٰ ایران آیت اللّٰہ خامنہ کی شہادت اور امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف گلگت اور اسکردو میں احتجاج کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہو گئی ہے جبکہ تصادم میں زخمی 11 افراد اب بھی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
Pages: [1]
View full version: گلگت شہر میں نافذ کرفیو رات 12 بجے اٹھا لیا گیا