امریکا آبنائے ہرمز کا کنٹرول چھڑوانے میں ناکام، عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562137_98957_3_updates.jpg---فائل فوٹو
آبنائے ہرمز کے معاملے پر کشیدگی برقرار رہنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا تاحال آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران سے چھڑوانے میں کامیاب نہیں ہو سکا، جس کے باعث عالمی توانائی منڈی میں بے یقینی کی صورتِ حال برقرار ہے۔
سنگاپور میں ہونے والی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 84 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561206_091107_updates.jpg
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ گئی
عالمی منڈی میں ایک دن میں خام کی تیل کی قیمت 5.79 فیصد بڑھ گئی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی مہنگا ہو گیا ہے اور اس کی قیمت بڑھ کر 77 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے کی جغرافیائی صورتِ حال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے، کیونکہ دنیا کی بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل اسی اہم بحری گزرگاہ کے ذریعے ہوتی ہے۔
Pages:
[1]