slotcosino Publish time 2026-3-5 16:09:58

رجیم چینج کی کوشش کی تو اسرائیلی جوہری تنصیبات ہمارا ہدف ہوں گی: ایرانی اعلیٰ فوجی اہلکار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562144_3739086_%D8%AF%DB%8C%D9%85%DB%81%D9%86_updates.jpg
اسرائیلی جوہری تنصیب دیمونا — تصویر بشکریہ عالمی میڈیا

ایران کے اعلیٰ فوجی عہدے دار نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور امریکا نے ایران میں رجیم چینج کی کوشش کی تو اسرائیل کے جوہری مرکز دیمونا کو نشانہ بنایا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلیٰ ایرانی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی بیرونی مداخلت یا حکومت گرانے کی سازش کا فیصلہ کن جواب دے گا۔

عہدیدار نے خاص طور پر اسرائیل کے دیمونا جوہری ری ایکٹر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو ایران اسرائیلی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562131_093811_updates.jpg
ایران جنگ نیتن یاہو کی جنگ ہے: سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس

شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ نیتن یاہو نے امریکا کے 7 دورے کرکے ٹرمپ کو جنگ کے لیے قائل کیا کہ وہ ان کی رائے کی حمایت کریں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے بیان میں کہا کہ ایران اپنی خود مختاری اور سیاسی نظام کے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

ایرانی اہلکار نے خبردار کیا کہ ایران کے پاس دیمونا نیوکلیئر ری ایکٹر جیسے اہداف کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے اور اگر ملک میں رجیم چینج یا جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا دائرہ کار وسیع ہو سکتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: رجیم چینج کی کوشش کی تو اسرائیلی جوہری تنصیبات ہمارا ہدف ہوں گی: ایرانی اعلیٰ فوجی اہلکار