امریکا کو جنگ ختم کرنے کیلئے ایران کا مذاکرات کا پیغام، واشنگٹن کی تردید
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562146_6506931_6_updates.jpg---فائل فوٹو
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایران کی انٹیلیجنس نے بالواسطہ طور پر امریکا کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے طریقہ کار پر مذاکرات کے لیے تیار ہو سکتا ہے، تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت کسی قسم کی فعال بات چیت جاری نہیں ہے۔
سی این این کے مطابق یہ پیغامات ایک تیسرے ملک کے ذریعے سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی تک پہنچائے گئے، لیکن تاحال اس رابطے کے نتیجے میں جنگ کے خاتمے سے متعلق کوئی سنجیدہ پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق اس کے برعکس امریکا اور اسرائیل ایران کے میزائل پروگرام کو کمزور کرنے اور اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے مشترکہ کارروائی کے زیادہ سخت مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔
امریکی وزیرِ دفاع نے بدھ کو بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا کی کارروائی ابھی صرف شروع ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1561973_032523_updates.jpg
ایران پر حملوں کے لیے کانگریس سے منظوری لینے کی قرارداد مسترد
سینیٹرز کی اکثریت نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کی۔ 100 رکنی سینیٹ میں قرارداد 47 کے مقابلے میں 52 ووٹوں سے مسترد کی گئی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ادھر امریکی صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف جو جنگ سے قبل ایران کے ساتھ مذاکرات کے 3 ادوار میں شامل تھے، انہوں نے بھی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے حال ہی میں کوئی رابطہ نہیں کیا۔
دوسری جانب ایران کے نائب وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کو کوئی پیغام نہیں بھیجا، ان کے مطابق اس وقت ایران دفاعی پوزیشن میں ہے اور اس کی توجہ اپنی حفاظت اور دفاع پر مرکوز ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ ایران اور امریکا کے درمیان براہِ راست مذاکرات اس وقت نہیں ہو رہے، تاہم پسِ پردہ رابطوں سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ مستقبل میں جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی راستہ نکلنے کا امکان موجود ہے۔
Pages:
[1]