اسرائیل و امریکا کے حملے جاری، ایران بھی دشمن کو نقصان پہنچانے کیلئے پُرعزم
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562150_665552_7_updates.jpgاسکرین گریب
ایرانی موبائل میزائل لانچ صلاحیت ختم کرنے کا امریکی اسرائیلی آپریشن چھٹے روز بھی جاری ہے۔
امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایران میں ان موبائل میزائل خطرات کو خطرناک ہتھیاروں سے تباہ کر رہے ہیں۔
ادھر اسرائیلی فوج کے مطابق اصفہان میں طیاروں کو نشانہ بنانے والے مخصوص فضائی دفاعی نظام کو تباہ کر دیا، حملوں کا مقصد ایرانی دفاع تباہ کرنا اور خطے میں اسرائیلی فضائی کنٹرول بڑھانا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562141_101058_updates.jpg
ایران پر حملہ، اسرائیل کیخلاف آواز اٹھانا سابق امریکی اہلکار کا جرم بن گیا
ایران جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے اہلکار کو زبردستی گھسیٹ کر باہر نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب ترجمان ایرانی حکومت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا و اسرائیل نے مس کیلکولیٹ کیا، انہوں نے ایسی غلطی کی جو نہیں کرنی چاہیے تھی۔
ترجمان کے مطابق ہم نے دشمن کو سنگین نقصان پہنچایا ہے، ایرانی حکومت دشمن کو نقصان پہنچانا جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔
Pages:
[1]