بنوں: مردانہ حلیہ اپنانے پر مسلح افراد کا لڑکی پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل کر دی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562156_4001357_Girl-Torture-in-Bannu_updates.jpg— اسکرین گریب
بنوں میں مسلح افراد نے لڑکی کو مردانہ حلیہ اپنانے پر بہیمانہ تشدد کا نشانیہ بنایا اور ویڈیو بنا کر وائرل کر دی۔
پولیس کے مطابق تحصیل ڈومیل کے علاقے زیرکی سے تعلق رکھنے والی لڑکی پر مسلح افراد نے تشدد کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531454_051510_updates.jpg
اسلام آباد: بیوٹی سیلون میں کام کرنے والی لڑکی پر تشدد، بال کاٹ دیے
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بیوٹی سیلون کے مالکان اور بااثر افراد نے لڑکی پر تشدد کیا، تشدد کے دوران لڑکی کے بال کاٹ دیے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو مردانہ حلیہ اپنانے اور لڑکے کے ساتھ رہنے پر مسلح افراد نے اٹھایا اور اس پر تشدد کیا۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ کیس کے تمام پہلوؤں کاجائزہ لیا جا رہا ہے اور تشدد میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ویڈیو میں لڑکی سے کہلوایا گیا کہ وہ آئندہ اس طرح لڑکوں کے ساتھ نہیں گھومے گی اور گھر سے باہر بھی نہیں نکلے گی۔
Pages:
[1]